تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: معروف تاجر دن دیہاڑے لٹ گیا، مسلح ڈاکو نقدی رقم و موبائل چھین کر فرار

دیپالپور(تحصیل رپورٹر) معروف تاجر دن دیہاڑے لٹ گیا،مسلح ڈاکو نقدی رقم و موبائل چھین کر فرار ۔ بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین سٹیزن کونسل ،سرپرست پیسٹی سائیڈ یونین دیپال پور ،معروف سماجی،کاروباری شخصیت شیخ محمد طفیل امجد پراچہ اپنے کاروباری مرکز واقع غلہ منڈی روڈ پر اپنے بیٹے تبسم الرحمن اور ملازمین کے ہمراہ موجود تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہو گے اور اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دراز میں موجود85000نقدی زبردستی نکال لیے اور موبائل فون بھی چھین کر فرار ہو گئے ۔دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے انجن تاجران اور پیسٹی سائیڈ ایسوسی ایشن نے DPOاوکاڑہ محمد فیصل رانا سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  محبت پر ازیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker