تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: ناخلف بیٹے نے خرچہ نہ دینے پر باپ کو قتل کردیا

دیپالپور(نامہ نگار) ناخلف بیٹے نے خرچہ نہ دینے پر باپ کو قتل کردیا، سعید نے باپ محمدخان کو قتل کرکے لاش صحن میں دفن کردی،تفتیش پر اعترافِ جرم کرلیا دیپالپور کے نواح میں قلعہ تاراسنگھ میں قتل کی ایک اندوہناک واردات اس وقت دیکھنے میں آئی جب وہاں کے مقامی زمیندار محمدخان کے ناخلف بیٹے سعید نے اپنے باپ کو خرچہ نہ دینے پر کسی کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں اس کی لاش کو اپنے ہی گھر کے صحن میں دفن کردیا چونکہ محمدخان کا پنے آوارہ بیٹے کیساتھ پہلے بھی جھگڑا رہتا تھا اس لئے دو روز تک محمدخاں کی عدم موجودگی پر اہل محلہ کو شک گزرا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سعید کو گرفتار کرلیا جس نے تفتیش میں باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker