تازہ ترینعلاقائی

فیصل آباد : پانی کے تنازعے پرایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل

فیصل آباد(بیورو رپورٹ) ڈجکوٹ میں کھیتوں میں پانی کے تنازع مخالف گروہ کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں پانی کے تنازع پر حشمت نامی شخص نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر مخالفین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 35 سالہ حنیف ، 18 سالہ مدثر اور17 سالہ طاہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب لواحقین نے لاشیں لاری اڈا چوک میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اورروڈ بلاک کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لواحقین سے مزاکرات کئے اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے یقین دہائی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پو سٹ مارٹم کے لئے رولر ہیلتھ سنٹرمنتقل کردی گئی ہیں جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ناقہ بندی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد:سی پی او آفس کے باہر دو گروپوں میں لڑائی، پولیس تماشائی بنی رہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker