
گجرانوالہ(نامہ نگار) گجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں مکان کے تنازع پر بھائیوں نے بڑے بھائی کو آگ لگادی۔ آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے امتیاز کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کردیا گیا۔ گجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں مکان کے تنازع پر بھائیوں نے بڑے بھائی کو آگ لگادی ۔ آگ سے جھلس کر زخمی ہونےو الے امتیاز احمد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا. جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسکو لاہور منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ شخص کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ امتیاز نے خودکشی کی کوشش کی ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔