تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:گزشتہ دو ماہ قبل ہونے والے دو اندھے قتلوں کا سراغ مل گیا

جھنگ(تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل ایس پی ،ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ قادر پور کی انتھک کوششوں سے گزشتہ دو ماہ قبل ہونے والے دو اندھے قتلوں کا سراغ مل گیا ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ قبل منڈی شاہ جیونہ میں دو اندھے قتل ہوئے تھے جن کا ایڈیشنل ایس پی عادل میمن،ڈی ایس پی صدر سیف اللہ بھٹی اور ایس ایچ او تھانہ قادر پور چوہدری حاکم علی کی انتھک کوششوں سے گزشتہ روز سراغ نکال لیا گیا گزشتہ دنوں ہونے والی چوری میں ملوث ملزم ربانی نے دو ماہ قبل قتل ہونے والے نعیم اسلم اور عبدالخالق کو قتل کرنے کا اعتراف جرم قبول کر لیا یاد رہے کہ ربانی منڈی شاہ جیونہ کے بازاروں میں رات کو چوکیدارا بھی کرتا تھا اور پولیس نے مزید تفتیش کے لیے علاقہ مجسٹریٹ سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہے، چیئرمین پی سی بی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker