تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والا گینگ گرفتار

جھنگ(تحصیل رپورٹر) گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والا گینگ گرفتارگینگ سے درجن سے زائد گدھے برآمد زبح کرنے والے آلات اورکلاشن کوف بھی برآمد ملزمان گرفتار پولیس مصروف تفتیش ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منڈی شاہ جیونہ کی عوام کو معلوم ہوا کہ بوائز ڈگری کالج منڈی شاہ جیونہ کے قریب گدھوں کے کٹے سر اور آنتڑیاں وغیرہ پڑی ہیں جس پر عوام نے میڈیا کو مطلع کیا جس پر میڈیا کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اس کی کوریج کی اور تھانہ قادر پور کے ایس ایچ او چوہدری حاکم علی کو مطلع کیا جس پر انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تلاش کرنا شروع کر دیا تلاش کرتے ہوئے پولیس کو معلوم ہوا کہ نواحی علاقہ آڑی والا میں مشکوک لوگوں نے درجنوں گدھوں کے ساتھ جھومپڑیاں لگائی ہوئی ہیں پولیس نے چھاپہ مار کر ان سے درجنوں گدھے برآمد کیے اور ان سے گدھے زبح کرنے والے آلات بھی برآمد کر لیے اور ان سے ایک عدد ناجائز کلاشن کوف بندوق بھی برآمد کر لی اور ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی تفتیش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں  سینئر ترین جنرل کو کم ہی پاک فوج کا سربراہ بننے کا موقع ملا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker