تازہ ترینعلاقائی

کراچی: منگھو پیرمبینہ پولیس مقابلہ،8مبینہ دہشتگرد ہلاک

کراچی(نامہ نگار) کریم آباد میں گوشت مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارتابش علی جاں بحق ہوگیا ، شہید پولیس اہلکار عزیز آباد تھانے میں تعینات تھا۔ لیاری سنگولین میں پولیس موبائل پر فائرنگ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آورفرار ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شخص زخمی ہوا جسے سول اسپتال متقل کردیاگیا۔ دوسری کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے مارے گئے ، اسلحہ ، اور دستی بم برآمد ، کریم آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا ۔ پولیس کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او منگھوپیر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران آٹھ ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت اسماعیل، صدام، عرفان، اور شریف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے ، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے ، پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظم سے تھا جو پولیس پر حملوں میں ملوث تھے

یہ بھی پڑھیں  لاہور:ملک سے وی آئی پی کلچر،مساوات پرمبنی نظام قائم کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker