تازہ ترینعلاقائی

ملتان: ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، ملازمین پر تشدد

ملتان(بیورو رپورٹ)ملتان میں ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے معروف ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا۔ ریسٹورنٹ ملازمین نے انتظامیہ پر تشدد کیا اور یرغمال بنا لیا۔ ملتان میں شیر شاہ روڈ پر واقع معروف ریسٹورنٹ پر مضر صحت کھانوں کی اطلاع پر انتظامیہ نے چھاپہ مارا اورغیر معیاری کھانوں کا پردہ چاک کر کے ہوٹل سیل کر دیا۔ یہ حرکت ریسٹورنٹ مالکان اور ملازمین کو اچھی نہ لگی اور انہوں نے ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عطا الحق سے بد تمیزی کی اور ٹیم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈائریکٹر فوڈ نے پولیس کی نفری طلب کی جس نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے بعد یرغمال ٹیم کو رہائی دلوائی۔

یہ بھی پڑھیں  فاسٹ بولرعمر گل سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker