تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:ضلع چنیوٹ کے مقامی ایم این ائے اور ایم پی ائے مبینہ طور پر قبضہ مافیاء کے سر پرست بن گئے

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ضلع چنیوٹ کے مقامی ایم این ائے اور ایم پی ائے مبینہ طور پر قبضہ مافیاء کے سر پرست بن گئے ۔جائیداد وں پرمبینہ طور پر ناجائز قبضہ کرنے اور حقیقی مالکان کو حراساں کرکے لاکھوں روپے بٹورنے کے لئے منشی فورس کے حوالے کر دیا گے ۔مظلوم شہری محمد یامین کی ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق مظلوم شہری محمد یامین کاکہنا ہے کہ ضلع چنیوٹ کے مقامی ایم این ائے قیصر احمد شیخ اور ایم پی ائے مولا نا الیاس چنیوٹی نے مبینہ طور پر اپنے چہیتے منشیوں کے ذریعے شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ ضلعی افسران بھی مبینہ طور پر ان ایم این ائے اور ایم پی ائے کے زیر اثر اس کار خیر میں مکمل طور پر شامل ہوگئے ہیں ۔شہری محمد یامین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس کی اڑھائی کنال ملکیتی اراضی کو ایم این ائے قیصر احمد شیخ کے منشی شکیل ٹیڈو آرائیں اورمحمد ندیم نامی شخص جو کہ ایم پی ائے کا خاص آدمی نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ کرتے ہوئے متنازعہ بنا کر ضلعی افسران سے جھوٹے مقدمات کرواکے لاکھوں روپے مبینہ کی ڈیمانڈ کی ہے انکار کی صورت میں مختلف دفعات لگوا کر مزید مقدمات درج کروانے کی بھی دھمکی دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایم پی ائے کی ملی بھگت سے انکی کئی کنال اراضی جو کہ بند روڑ سرگودھا پر واقع ہے کو غیر قانونی ٹاؤن کا نام دیکر خرید و فروخت کا الزام لگاتے ہوئے ٹی ایم ائے ملازمین کو مدعی بنا کر مجھ پر ایک ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے جو کہ سراسر ظلم و زیادتی ہے ۔شہری محمد یامین کا کہنا تھا کہ ضلع چنیوٹ میں متحرک قبضہ مافیاء مقامی عوامی نمائندگا ن کے آشیرباد اور انکی ملی بھگت سے پورے عروج پر ہے اور شہریوں کی ملکیتی اراضیوں کو جعلی مدعیوں کے ذریعے متنازعہ بنا کر قبضے کئے جا رہے ہیں ۔شہری یامین کے مطابق اس وقت ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی خاں کھچی،ٹی ایم ائے افسران ،عوامی نمائندگان، پولیس افسران،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ بھی بلیک میلر مافیاء اور قبضہ مافیاء کے کندھے سے کندھا ملاکر شہریوں کے سروں پر موت کی تلوار بن کر لٹک رہے ہیں ۔شہری یامین کے مطابق اس کی تمام تر ملکیتی اراضی کے کاغذات پٹواری کی تصدیق کے باوجود بھی ضلعی متعلقہ افسران ماننے سے انکاری ہیں ۔شہری نے وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف سے اس مافیاء کے خلاف فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سی ویو میں پھنسا بحری جہاز بالآخر ڈیڑھ ماہ بعد گہرے پانی میں چلا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker