تازہ ترینعلاقائی

کراچی: کرپشن میں ملوث 15افسران کی گرفتاری کےاحکامات جاری

کراچی(نامہ نگار)کرپشن کے خلاف حکومت سندھ حرکت میں آگئی۔کرپشن میں ملوث سابق تعلقہ ناظم سمیت سمیت پندرہ افسران کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی کےاجلاس میں محکمہ بلدیات و تعلیم میں دو سو بیس  کرپشن کیسز کا جائزہ لیا گیا جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے مزید پینتیس کرپشن کیسز کودوبارہ کھول دیا۔ تین سو چار جعلی غیرقانونی بھرتیوں کے تین مقدمات میں سابق ڈی ایچ او میرپورخاص غلام غوث کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دےدیاگیا۔ حیدرآباد سول اسپتال میں آٹھ کروڑ کےغبن میں دوایم ایس خالد قریشی اور رفیق کھوکھر کو گرفتار کرنےکابھی حکم دے دیا۔ محکمہ تعلیم سکھر  کے سابق ریجنل ڈائریکٹر الطاف عباسی کو بھی گرفتار کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں  اسلامیہ ہائی سکول چونیاں کا میٹرک کا نتیجہ سو فی صد رہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker