بین الاقوامیتازہ ترین

ایرانی رکن اسمبلی کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق

تہران (ڈیسک نیوز) ایران کی منتخب رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر کروناوائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئی ہیں۔56سالہ فاطمہ رہبر کو گزشتہ روز قومہ کی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیاتھا۔ ان کا تعلق ایران کی کنزرویٹو پارٹی سے تھا۔فاطمہ رہبر اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی دوسری رکن پارلیمنٹ ہیں۔اس سے قبل کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایرانی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک انتقال کر گئے تھے۔ محمد علی دستک حال ہی میں آستانہ اشرفیہ کے رکن منتخب ہوئے تھے، انہیں چند روز قبل ہی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔سرکاری میڈیا کے مطابق محمد علی دستک اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گزشتہ ہفتے کی صبح دم توڑ گئے۔ ایرانی حکومت کی جانب سے محمد علی دستک کی وجہ کرونا وائرس نہیں بتائی گئی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی وفات ’فلو اور ایسے کیمیائی زخموں‘ کی وجہ سے ہوئی جو انہیں عراق جنگ کے دوران آئے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker