تازہ ترینکالمملک ساجد اعوان

کرپشن

کرپشن کتنا سادہ اور چھوٹا لفظ ہے لیکن اس نے ہمارے وطن عزیز کو برباد کرکے رکھ دیاہے اور اس کی سزا غریب اور لاچار عوام کو بھگتنا پڑتی ہے اس وقت پاکستان کے تمام ادارے جن میں ریلوے‘ پولیس‘ پی آئی اے‘ یوٹیلٹی سٹور‘محکمہ صحت اور اسی طرح کے کئے ادارے ہیں جن میں کرپشن انتہا تک پہنچ چکی ہے مگر ان کو کنٹرول کس نے کرناہے جو خود کرپٹ ہیں وہ اسکو صحیح کرسکیں گے ۔پی آئی اے اورریلوے بالکل تباہ ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ جو بھی آتاہے اسکا مقصد ہوتاہے کہ جب تک رہناہے جتنا کھا سکتے ہیں کھاؤ پھر جانے کب موقع ملے۔ اسی طرح ریلوے دیکھو تباہ ہوگئی ریلوے اسٹیشن خالی نظر آتے ہیں جو بھی ریلوے کا وزیر بنا اس نے خوب عیاشی کی اور آج جو عوام ریلوے کے سہارے سفرکرتی تھی محروم ہوگئی جب پوچھوٹرین لیٹ ہے بھائی ٹرین ہوگی تو آئے گی پولیس کے محکمہ کو لے لو جب تک پیسہ نہ لگاؤ کام نہیں ہوتااللہ نہ کرے بندہ کسی سے ملاقات کرنے بھی جائے تو اس کے بھی پیسے دینا پڑتے ہیں اور جب کوئی بندہ جرم کرتاہے تو یہ نہیں کہ اس کی سزادی جائے بلکہ اس سے مرضی کے پیسے لے کر اس کو سرعام چھوڑدیاجاتاہے اور غریب انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتاکھاتامرجاتاہے کیایہ ادارے عوام کی بھلائی کے لئے بنائے گئے ہیں یا عوام کو لوٹنے کے لئے ۔مزے کی بات یہ ہے کہ یہ لوگ جوان اداروں میں کام کرتے ہیں ہمارے جیسے ہی انسان ہیں مگر ان کو خوف خدانہیں ہوتا۔اورمحکمہ صحت کو لے لو آئے روز ڈاکٹروں کی ہڑتالیں رہتی ہیں عوام کو فری ادویات تک میسر نہیں ہوتی ڈاکٹر صرف اور صرف بڑی بڑی تنخواہیں لینے کی خواہش رکھتے ہیں اور شام کو اپنے کلینک میں بیٹھ کر عوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں ڈاکٹروں کو مرض کا پتہ تک نہیں چلتا اورالٹراساؤنڈ لازمی قراردیاجاتاہے ڈاکٹر کے پاس صرف چیک کروانے جا ؤ تو جیب خالی ہوجاتی ہے مطلب کہ ہر بندہ جس کا جتنا داؤ لگتاہے لگاتاہے اورمزے کی بات یہ ہے کہ جب بھی الیکشن آتے ہیں ہم ووٹ کا استعمال غلط کرتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ جو ہمارا MNA,MPAہے کہ یہ پڑھا لکھا بھی ہے کہ نہیں معذرت کے ساتھ کہ ہمارے کئی MNAمیٹرک پاس تک نہیں ہیں تو بھائی رونا کس بات کا جیسا بویا ویسا کاٹا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے وطن عزیز کو اس طرح گھیر لیا گیا ہے کہ جب آندھی آتی ہے تو بندہ ایک جگہ کھڑا ہوجاتاہے اور گھبراجاتاہے نہ آگے چل سکتاہے اور نہ ہی پیچھے یہی حال ہمارے پیارے پاکستان کا ہے میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک کے تمام اداروں سے کرپشن ختم کرے۔(آمین)

یہ بھی پڑھیں  قصور:رمضان المبارک کے دوران شہریوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker