گوجرانوالہ(نامہ نگار سے) گوجرانوالہ میں مسافر بس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 مسافر زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیروزوالا روڈ پر مسافر وین میں گیس لیک ہونے کے باعث گیس سلنڈر پھٹ گیا،مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی ،جبکہ 3 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ،مسافر بس مکمل طور پر جل گئی،پولیس نے بس کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔
You must be logged in to post a comment.