تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:مون سون کی بارشوں کےحوالےسےکھلی کچہری

سنجھورو ﴿نامہ نگار﴾سنجھورو میں سورہیہ بادشاہ ہال میں متوقع مون سون کی بارشوں کے حوالے سے کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ کھلی کچہری سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ غلام حیدر منگریو اورایم پی اے رانا عبد الستار ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نور حسن فقیرنے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال سیلابوں سے تباہ ہونے والی سڑکوں کو دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ اس سال متوقع بارشوں کے حوالے سے انتظامیہ کو الرٹ کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع کا مکمل سروے کرایا گیا ہے جس میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور پانی کی نکاسی کی معلومات جمع کی گئی ہیں اس بار ہماری کوشش ہوگی کہ اگر ہمیں سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو کم سے کم نقل مکانی ہو اور لوگوں کو ان کے گھروں میں ہی رہ کر سہولیات میسر اسکیں۔ایم پی اے رانا عبد الستار نے کہا کہ سنجھورو شہر کے چاروں اطراف حفاظتی بند باندھنے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ ممکنہ سیلاب سے شہر کو بچایا جاسکے۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سیپیپلز پارٹی کے مقامی راہنما غلام قادر پنہور، نیشنل پریس کلب کے سینئر نائب صدر اختر علی ملک،SJWF تعلقہ سنجھورو کے صدر رائو وسیم اختر،پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری محمد عاصم،فقہ جعفری سنجھورو کے صدر نیاز علی شاہ،عثمان ملک،سلطان چشتی اور دیگر نے شہریوں کی جانب سے مطالبات پیش کئے اور شہر کے مسائل سے آگاہ کیا۔سنجھورو کے شہریوں نے شہر میں صفائی اور گندے پانی کی نکاسی کے ناقص انتظامات،فلٹر پلانٹ کے ناکارہ ہونے،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ،ترقیاتی اسکیمیں اور ٹھیکے سیاسی بنیادوں پر دئیے جانے،روینیو افسران کی کرپشن،چھوٹے سیم نالوں کی بھل صفائی نہ ہونے، ٹیوب ویلوں کی بندش اور دیگر مسائل پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں  سی پیک: وزیراعظم نے سوراب، ہوشاب شاہراہ کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker