علاقائی

سرگودھا:صوبہ پنجاب میں اس سال 35 لاکھ میٹر ک ٹن گندم کی خرید کا ٹارگٹ مقررکیا گیاہے

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر ﴾صوبہ پنجاب میں اس سال 35 لاکھ میٹر ک ٹن گندم کی خرید کا ٹارگٹ مقرر کیا گیاہے ۔سرگودہاڈویژن میں گندم کی خرید کاٹارگٹ دو لاکھ 98 ہزار میٹر ک ٹن مقرر کیاگیاہے جس کے لئے سرگودہا ڈویژن میں 36 مراکز خرید قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 19 مستقل اور سترہ عارضی مراکز قائم کئے گئے ہیں ضلع سرگودہا میں 13خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ اس امر کا انکشاف آج ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود کی زیر صدارت گندم خریداری سکیم برائے 2012-13 کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک عارف رضابخاری ‘ ڈی ایف سی قاضی محمد اسحاق ‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نذر عباس بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ ای ڈی او سی ڈی ناصر محمود چیمہ نے بھی شرکت کی ۔ خریداری سکیم 2012-13 کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک عارف رضا بخاری نے بتایا کہ گندم کی خرید ’پہلے آو پہلے پاؤ ‘کی بنیاد پر کی جائیگی ۔ ضلع سرگودہا میں گندم کی خریداری کا ٹارگٹ ایک لاکھ پندرہ ہزار میٹرک ٹن مقرر کیاگیاہے ۔ گندم کی خرید کیلئے سوکلو گرام کیلئے ساڑھے سات روپے ڈلیوری چارجز بھی ادا کئے جائیںگے ۔ جیوٹ بوری کا وزن 100 سے 101 کلو گرام جبکہ پی پی تھیلے کا وزن 50.115 کلو گرام ہو گا۔ گندم FAQ معیار پر خرید ی جائے گی ۔ آڑھتی حضرات او رمڈل مین کے کردار کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔ باردانہ کی تقسیم شیڈول کے مطابق ہو گی جس میں پہلے پندرہ دن پچاس فیصد دوسرے پندرہ دن تیس فیصد او رآخری پندرہ دن بیس فیصد باردانہ ’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘کی بنیاد پر دیاجائے گا ۔ پہلے پندرہ دن کے دوران ایک کاشتکار کو 200 بوری جیوٹ یا چار سو پی پی تھیلے جاری کئے جائیںگے ۔ کوئی کاشتکار پہلے پندرہ دن میں دوسری بار باردانہ حاصل نہ کر سکے گا ۔ ڈی سی او نے چھوٹے کاشتکار وں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے ہر مرکز خرید پر علاقے بھر کے چھوٹے کاشتکاروں سے خریداری گندم کا شیڈول جاری کرنے او رکاشتکاروں کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے ٹھنڈا پانی ‘ شامیانے او رکرسیوں کی سہولیات ‘ صفائی او رپبلسٹی بورڈز آویزاں کرنے کی ہدایت کی نیز وزن کنڈے کی چیکنگ کیلئے محکمہ لیبر کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مراکز خرید گندم پر سنٹرل کوراڈی نیٹر مقرر کرنے او رڈسٹرکٹ ‘ تحصیل او رتحصیل کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔ کاشتکار وں کی شکایات کے ازالہ کیلئے محکمہ خوراک کے دفاتر میں ٹال فری نمبرز مہیا کئے جائیںگے ۔ خریداری مراکز پر محکمہ مال کاسٹاف باردانہ کے حصول کیلئے گرداوری کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا سنٹر کے یومیہ ٹارگٹ کی لسٹ سنٹر پر نمایاں جگہ دو دن قبل کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے آویزاں کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو شہر میں تجاوزات کی بھر مار ،بازار سُکڑ گئے سڑکیں تنگ ہو گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker