تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان : ڈی سی او محمد شاہد تعمیر شدہ سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں

ڈیرہ غازیخان﴿بیورورپورٹ﴾.ڈیرہ غازیخان شہر میں نو تعمیر شدہ سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی . ٹی ایم اے کی ریگولیشن برانچ باقاعدگی سے چھاپے مار کر سامان ضبط کرلے . یہ احکامات ڈی سی او محمد شاہد نے شہر کے معائنہ کے دوران جاری کیے . انہوںنے کہاکہ 50کروڑ روپے سے زائد لاگت کی 20اہم سڑکوں کی توسیع کی گئی ہے . انہوںنے کہاکہ مانکہ کینال کے دونوں کناروں پر پختہ روڈز کی توسیع میں حائل رکاوٹیں فوری طو رپر دور کی جائیں اور سیوریج کا پانی کینال میں ہرگز نہ ڈالا جائے . انہوں نے بتایاکہ پل ڈاٹ کی توسیع جلد مکمل کر کے اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا . ڈی سی او محمد شاہد نے کہاکہ شجرکاری کیلئے پودے دیگر شہروں سے بھی منگوائے جائیں . انہوںنے کہاکہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے اور ملبہ فوری اٹھایا جائے . اس موقع پر ایس ای ہائی وے محمد سرفراز بٹ ، ایکسیئن پراونشل ہائی وے شفقت حسین بخاری ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ ملک خادم حسین ، ڈی او رو ڈز تاج محمد بزدار ، ڈی او فاریسٹ محمد خالد لغاری ،ٹی ایم او اظہر نبی دیوان ، عبدالماجد ، خلیل احمد کھوسہ اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے .

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker