پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا ڈی چوک کا دورہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے بڑھائے

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورت حال کو بہترین طریقے سے کنٹرول کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔گزشتہ روز لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج صبح پی ٹی آئی کا قافلہ جناح ایونیو پہنچا جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے 6 روز کا الٹی میٹم دیا اور بنی گالہ روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران سے مختصر خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!