تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:امن وامان کے قیام میں عوام اور پولیس کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، ڈی پی او سلیم مروت

D P O kohatکوہاٹ (ڈسٹرک رپوٹر) امن وامان کے قیام میں عوام اور پولیس کو مل جل کر کام کرنا ہوگا کوہاٹ پولیس مستعد ہے اور خدمت کا جذبہ رکھتی ہے یہ آپ ہی کے بھائی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سلیم مروت نے تھانہ استرزئی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ان کے ہمراہ اے ایس پی منصور امان ،ایس ایچ او شوکت سلیم کے علاوہ سابق ناظم مہتاب الحسن ، حسن علی ملک ، اصغر جان ، ملک ربنواز بنگش اور دیگر عمائدین کے کثیر تعداد موجود تھی عمائدین علاقہ نے اپنے مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈی پی او سلیم مروت نے کہا کہ پولیس معاشرے سے برائی کی جڑیں ختم کرنے میں کوشاں ہے جب کہ پولیس میں کرپشن کرنے والے کسی افسر ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ نفری کی کمی کا مسئلہ ہے جو ہم نے مطالبہ کر رکھا ہے تاہم پولیس مستعد ہے جس کا ثبوت میرے آفس پر ہونیوالے حملے کو پسپاکرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button