ڈیرہ بگٹی ﴿سٹاف رپورٹر ﴾ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا میں موٹرسائیکل نامعلوم افراد کی جانب سے تخریبکاری کی غرض سے بچھائی جانیوالی بارودی سرنگ کیساتھ ٹکرانے سے زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ہارون بگٹی اور اس کا والدہ جاں بحق ہوگئے لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثائ کے حوالے کردیاگیا۔
You must be logged in to post a comment.