پاکستانتازہ ترین

آٹھ ممالک کا کل اجلاس: احمدی نژاد پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) ڈی ایٹ ممالک کا سربراہی اجلاس صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔اس موقع پر اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل رکن ممالک کے تجارتی اداروں، اسٹیٹ بینک کے سربراہان اور وزرائے خارجہ کے اجلاس ہوئے۔سربراہ اجلاس میں ایرانی صدر محمود احمد ی نژاد۔مصر کے صدر محمد مرسی۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان ۔ نائجیریا کے صدر گڈلک جانتھن۔ انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بینگ بینگ، ملائیشیا کے نائب وزیر اعظم جبکہ بنگلہ دیش کی نمائندگی مشیر برائے خارجہ امورکررہے ہیں۔ڈی ایٹ کانفرنس کا اہم ترین ایجنڈا رکن ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھانا ہے۔ ساٹ حنا ربانی کھر کانفرنس کے دوران ڈی ایٹ ممالک کے سربراہان صدر زرداری سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان اہم معاہدے متوقع ہیں جن میں ایران سے بجلی درآمد کرنے اور ایران کو گندم، چاول، سبزیاں اور پھل برآمد کرنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی اہم پیش رفت کی امید کی جارہی ہے۔ پی ٹی سی ڈی ایٹ سمٹ کا اسلام آباد میں انعقاد نہ صرف پاکستان کواہم معاشی مواقع فراہم کرے گی بلکہ دنیا کی ابھرتی طاقتوں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:دو روز قبل نہر سے برآمد ہو نے والی نامعلوم عورت کی نعش کی شناخت نہ ہوسکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker