تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل : دس کروڑروپے کی لاگت سے لگنے والی سیوریج عوام کے لیے وبال جان بن گئی

داؤدخیل(ضیانیازی سے ) داؤدخیل میں دس کروڑروپے کی لاگت سے لگنے والی سیوریج عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے داؤدخیل شہر کو دس کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج فنڈز مہیاء کیے گئے لیکن ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے لیکن ابھی تک کوئی سیوریج لائن مکمل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے کئی گلیوں میں بچھائی جانے والی سیوریج کی لائینیں اہل محلہ کے لیے وبال جان بن گئی ہے محلہ علاول خیل ،نئی آبادی میں جومین لائن بچھائی گئی ہے اس کو مکمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ اہل محلہ کا گلی میں سے گزرنا مشکل ہے انہوں نے چیرمین میونسپل کمیٹی سردار خان سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر لائینوں کو مکمل کرائے اور گٹر بنوا کر مکینوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے ٹھیکدا ر انور خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے فنڈز نہیں آ رہے ہیں جب بھی ہمیں فنڈز ملتے ہیں ہم اپنا کام شروع کر دیتے ہیں اور اس وقت بھی میں نے فنڈز سے زیادہ تقریبا ستر لاکھ تک کام کیا ہوا ہے اب جیسے ہی فنڈز آئے تو مین لائینوں کو مکمل کر دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker