تازہ ترینعلاقائی

بدین: نایاب نسل کا پودا گگر چوری کرنے والے دو افراد گرفتار

بدین﴿نامہ نگار﴾ نایاب نسل کا پودا گگر جو پوری دنیا میں صر ف پاکستان کے علاقے تھرپارکر میں پایا جاتا ہے اس قیمتی پودے سے مختلف اشیائ تیار ہوتی ہیں جس میں لوبان ،اگربتی، ادویات اور دھماکہ خیز مادہ تیار ہوتا ہے ۔جس کی نسل کشی کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے کاٹنے اور فروخت کرنے پر سخت پابندی لگائی گئی ہے ،اور محکمہ وائیلڈ لائیف کی سینچری میں شامل ہے اس کو کاٹنا اور فروخت کرنا جرم ہے،جب کے مقامی لوگ اس قیمتی نسل کے پودے گگر کو، کٹ لگا کر اس کے اندر کیمیکل ڈال کر اس کے بعد دس دن کے اندر ۶ سے ۸ فٹ کے پودے کے اندر سے رس نکل کر زمین پر آجاتا ہے اور قیمتی پودے کو نکال کر لی مارکیٹ کراچی میں تین روزہ لگنے والی بازار میں فروخت کرنے کے لئے جاتے ہیں جہاں اس کی قیمت فی من 30 سے 40 ہزار روپے ہے،محکمہ وائیلڈ لائیف کے انچارج علی محمد نظامانی اور انسپیکٹر اعجاز نوندھانی نے عملے کے ہمراہ آج صبح ڈیپلو تھرپارکر سے آنے والا ٹرک نمبر KR 2315 کو چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی کر گگر بارآمد کر کے ٹرک اپنے تحویل میں لیکر دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  امتیاز صفدر وڑائچ کے کاغذات نامزدگی مسترد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker