تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل : شیر شاہ سوری روڈ پر لگے بجلی کے کھمبوں نے عوام کو جینا حرام کر دیا

داؤدخیل(نامہ نگار) داؤدخیل میں شیر شاہ سوری روڈ پر لگے بجلی کے کھمبوں نے عوام کو جینا حرام کر دیا ہے وہی اس روڈ سے ٹریفک کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے آئے روز ہیوی ٹریفک بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ رونما و سکتا ہے ان خیالات کا اظہار کونسلر شیر داد خان ،کونسلر خالد خان سالار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سابق وزیر مملکت خارجہ امور ملک عماد خان کے دور میں ان بجلی کے کھمبوں سے تاریں ہٹانے اور سڑک کے درمیان لگے بجلی کے پولوں کو ہٹانے کے لیے رقم محکمہ واپڈا کو جمع کرانے کے باوجود ابھی تک ان کھمبوں کو نہیں ہٹایا گیا انہوں نے ڈی سی میانوالی اور ایکسین واپڈا میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان بجلی کے کھمبوں کو ہٹا کر کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جائے ورنہ کسی بھی وقت کوئی جان لیوا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سانحہ منیٰ: متعدد شہدا کی شہدا قبرستان مکہ میں تدفین، زخمی حجاج کا علاج جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker