تازہ ترینعلاقائی

داؤد خیل: خورشید خان خٹک چےئرمین یونین کونسل ٹولہ بانگی خیل کا فاروڈ بلاک بنانے کا اعلان خوش آئند ہے

داؤد خیل ( ضیا نیازی سے) خورشید خان خٹک چےئرمین یونین کونسل ٹولہ بانگی خیل کا فاروڈ بلاک بنانے کا اعلان خوش آئند ہے۔ایسا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ا ن خیالات کا ظہار ڈاکٹر عثمان خٹک ، امیر ستان ، علی حیدر ، عاشق خان خٹک، کمترین خان خٹک اور سابقہ صدر پی ٹی آئی رقم دین خٹک نے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ امجد علی خان اور عطاء اللہ شادی خیل سمیت نام نہاد لیڈران نے پی ٹی آئی کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں تقسیم کرکے مخالفین کو فائدہ پہنچایا ۔ یہی وجہ ہے کہ آج اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود میانوالی میں مخالفین کی حکومت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا فیصلہ پی ٹی آئی کے بہترین مفاد میں ہے۔ہم خورشید خان خٹک کے ساتھ ہیں اور اصل پوزیشن نظریاتی پارٹی کو بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سیمنٹ فیکٹری داؤدخیل میں لگنے والے کوئلے کے پلانٹ سے کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker