تازہ ترینعلاقائی

تلہ گنگ روڈنمل ہٹ تا بابا حافظ جی دربار تک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،زائرین کو انتہائی مشکلات کا سامنا

داؤدخیل(ضیانیازی سے/نامہ نگار )تلہ گنگ روڈنمل ہٹ تا بابا حافظ جی دربار تک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔زائرین کو دربارتک حاضری کے انتہائی مشکلات کا سامنا۔ بابا حافظ جی دربار اور مچھلی کے ٹھیکہ سے حکومت کو کروڑوں کی آمدنی ،جبکہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار دربار تک 2کلومیٹر روڈ تعمیرومرمت نہ ہوسکا۔ جہاں علاقہ نمل کی پہچان نمل جھیل ہے وہاں جھیل کے کنارے بابا حافظ جی(بابامحمد عظیمؒ ) کا دربار موجود ہے جو گورنمنٹ محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں ہے اور سالانہ لاکھوں میں ٹھیکہ وصول ہوتا ہے اور سالانہ مچھلی کے ٹھیکہ کی مد میں کروڑوں روپے وصول ہوتے ہیں اور بابا حافظ جی کے دربار تک جانے والی 2کلومیٹر سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جسکی تعمیرومرمت انتہائی ضروری ہے کیونکہ دور سے آنے والے زائرین کو انتہائی تکالیف کا سامنا ہوتاہے۔وادئ نمل کے عوامی سماجی حلقوں نے حکومت پنجاب اور ضلع میانوالی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مذکورہ سڑک کی تعمیرومرمت کی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button