تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر میدان میں اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا, شیر داد خان

داؤدخیل(نامہ نگار)داؤدخیل کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر میدان میں اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا اور انشاء اللہ شہر سمیت اپنے وارڈ کو ماڈل وارڈ بنا کر دم لوں گا اس جدید دور میں بھی وارڈ نمبر ایک پسماندگی کا شکار ہے اس کے محلہ شریف خیل نمبر 2میں نہ ہی کوئی روڈ نہ ہی سیوریج کا نظام ہے اور نہ ہی واٹر سپلائی کی سہولت میسئر ہے اسی طرح محلہ کنوارے خیل میں بھی واٹر سپلائی اور سیوریج نہ ہونے کے برابر ہیان خیالات کا اظہار کونسلر شیر داد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی داؤدخیل جو ا سوقت ایک لاکھ کی آبادی سے تجاوز کر گئی ہے لیکن اس میں صرف مسائل ہی مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ سے چیرمین منتخب ہو اہے اب ہماری کوشش ہے کہ داؤدخیل سے مسائل کا خاتمہ کیا جائے سب سے اولین ترجیح داؤدخیل کے لیے قبرستان کی جگہ مختص کرانا اور ایک لاکھ آباد ی کے لیے صرف چھ سینٹری ورکرہیں جن کو بڑھا کر عوام کی تکلیفوں کا ازالہ کرنا ہے تاکہ عوام کو پریشانی سے نجات دی جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائدین ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل ،صوبائی وزیر امانت اللہ خان شادی خیل سے بھی فنڈز لائیں گے اس وقت سیوریج کے لیے دس کروڑ روپے کے ٹینڈر ہو چکے ہیں جس سے داؤدخیل میں سیوریج کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا جب کہ سڑکوں کے سروے بھی ہو رہے ہیں اور جن کے جلد ٹینڈرز ہو گئے اور ترقیاتی کامو ں سے شہر کی کوبصورتی میں اضافہ بھی ہو گا اور انشاء اللہ مسائل کا بھی خاتمہ ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button