
داؤدخیل(نامہا نگار) ایس ایچ او تھانہ کالا باغ خرم شہزاد اور ان کی ٹیم نے دوران ناکہ بندی چغلان موڑ سے یعقوب ولد محمد حنیف قوم پٹھان سکنہ سنڈا بانگی خیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر6/17 درج رجسٹر کیا۔دوسری کارروائی کے دوران
ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ رانا طاہر کی سربراہی میں چکڑالہ پولیس نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 107/16 بجرم 506(2)353/186 ت پ تھانہ چکڑالہ مجرم اشتہاری محمد ایوب ولد مظفر قوم اعوان سکنہ چکڑالہ کی نشاندہی پروقوعہ میں استعمال ہونے والی رائفل44 بور معہ 25 کارتوس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 3/17 تھانہ چکڑالہ درج رجسٹر کیا۔ اس موقعہ پر ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ اسلحہ و منشیات فروش قوم کے سب سے بڑے مجرم ہیں انشاء اللہ جرائم پیشہ افرادکا خاتمہ کر کے ضلع میانوالی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔