تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل : شیر شاہ سوری روڈ پر لگے بجلی کے پول عوام کے لیے وبال جان بن گئے

داؤدخیل (نامہ نگار) شیر شاہ سوری روڈ پر لگے بجلی کے پول عوام کے لیے وبال جان بن گئے ہیں ٹریفک کو گزرنے میں شدید مشکلات ہوتی ہیں وہی عوام کو بھی ان بجلی کے پولوں کی وجہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی مسلہ درپیش ہوتا ہے جب کے ان پولوں کی تاریں نیچے ہونے کی وجہ سے اکثر ہیوی ٹریفک ان ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا جاتی ہیں جو کسی بھی وقت کسی جانی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں دو سال قبل عوام کے پر زور اصرار پر پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت خارجہ امور ملک عماد خان کی جانب سے ان بجلی کے پولوں کو شیر شاہ سوری روڈ سے ہٹانے کے لیے تقریبا سارھے دس لاکھ روپے کے فنڈز دیے گئے لیکن نئے لگنے والے پولوں پر کچھ تاریں لگا دیں گئی ہیں لیکن دو سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک بجلی کے پولوں پے نئی تاریں محکمہ واپڈا کی جانب سے نہیں لگائی جا سکی ہیں محکمہ واپڈا کے افسران سے رابطہ کرنے پر وہ کہتے ہیں کہ اگلے ہفتے کام شروع کر دیں گے لیکن تاحال ابھی تک نہ ہی بجلی کے پول ہٹائے گئے ہیں اور نہ ہی نئی تاریں ان کھمبوں پر لگائی گئی ہیں اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی ا ومیانوالی غلام مصطفی شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر روڈ کے درمیان میں لگے بجلی کے کھمبوں کو ہٹایا جائے اور ان پر نئی بجلی کی تاریں لگا کر عوام کو مشکلات سے نجات دالائی جائے

یہ بھی پڑھیں  حلقہ کے عوام کوجلد خوشخبری دیں گے،کسی پارٹی رہنما کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے سردارمحمد یعقوب خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker