تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل میں سوئی گیس پر یشر نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان داؤدخیل مشکلات کا شکار

داؤدخیل (نامہ نگار) داؤدخیل میں سوئی گیس پر یشر نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان داؤدخیل مشکلات کا شکار ہے نہ ہی صبح ،دن ،شام کو سوئی گیس کا پر یشر نہیں ہوتا جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کو کھانے پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بچے صبح بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہیں اس دور میں بھی داؤدخیل کی خواتین لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں لیکن کئی بار اعلی حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے کونسلرو ں اپوزیشن لیڈر آصف خان ،حبیب اللہ خان خنجری خیل ،جماعت اسلامی کے کونسلر عبد اللہ خان نے بنک چوک میں احتجاج کرنے والے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ داؤدخیل کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سکوک کیا جا رہا ہے محلہ سمال خیل ،شریف خیل ،علاول خیل میں پچھلے ایک سال سے سوئی گیس کے پر یشر کا مسلہ ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں گھروں میں گیس پر چولہے ہی نہیں جلتے ہیں اب تو عید سے چند دن قبل پورے شہر میں سوئی گیس کے پر یشر کا مسلہ بن گیا ہے جس کی اصل وجہ مین لائین پر چار انچ کا وال تبدیل کر کے اس کی جگہ پر دو انچ کا وال نصب کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں گیس کے پر یشر کا مسلہ پیدا ہو گیا ہے اسکندر آباد ،خیر آبا دمیں گیس کا پر یشر ٹھیک ہے جب کہ ایک لاکھ آبادی کے شہر میں سوئی گیس کا پر یشر عوام کے لیے وبال جان بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر چند دن میں گیس کے پر یشر کا مسلہ حل نہ ہوا تو ہم گیس کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی میں معطل ارکان کی بحالی تک ایوان میں نہ جانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker