تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:پنجاب بھر میں جہاں سموگ نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے داؤدخیل اور گردونواح میں بھی سموگ نے زندگی مفلوج کر دی

داؤدخیل (نامہ نگار) پنجاب بھر میں جہاں سموگ نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے داؤدخیل اور گردونواح میں بھی سموگ نے زندگی مفلوج کر دی ہے چار پانچ روز سے داؤدخیل ،کالاباغ اور دیگر علاقہ جات میں سموگ صبح سے لیکر شام تک فضا میں رہتی ہے سموگ کا زیادہ اثر دریائے سندھ پر ہوتا ہے اور اس قدر سموگ شدید ہوتی ہے کہ دس فٹ تک کچھ بھی نظر نہیں آتا ہے حکومت کی جانب سے کئی فیکٹریاں اور پلانٹ بند کیے گئے ہیں لیکن داؤدخیل میں کول پلانٹ ،اور سیمنٹ فیکٹریاں چل رہی ہیں جس سے سموگ میں زیادہ اضاٖفہ ہو رہا ہے اور داؤدخیل اور گردونواح میں اس وقت کھانسی ،گلا میں خارش،آنکھوں کی بیماریاں عام ہو رہی ہیں جبکہ داؤدخیل میں پانچ روز سے سورج نظر نہیں آیا ہے اہلیان داؤدخیل اور دیگر علاقی جات میں بارش کے لیے دعائیں اور قرآن کے ختم کرائے جا رہے ہیں تاکہ باران رحمت ہو اور سموگ بھی ختم ہو اور اس کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کا بھی خاتمہ ہو ۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:رورل ہیلتھ سنٹر چکڑالہ ڈاکٹرپرویز خان کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker