تازہ ترینعلاقائی

ڈیر ہ اسماعیل خان سے راولپنڈی جانے والی کار رکھی موڑ کے قریب درخت سے ٹکرا گئی،ایک بچی جاںبحق جبکہ تین افراد زخمی

داؤدخیل(نامہ نگار) ڈیر ہ اسماعیل خان سے راولپنڈی جانے والی کار رکھی موڑ کے قریب ٹائر پھٹنے سے قلابازیاں کھاتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی ایک بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ایک کی حالت نازک تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے راولپنڈی جانے والی کار نمبرARQ698 رکھی کے قریب ٹائر پھٹنے سے قلابازیاں کھاتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی جس سے کار میں سوار ڈیرہ اسماعیل کا خاندان جس کی بچی عصرہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبعی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی ریفر کر دیا گیا جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو لے گئی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button