تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل :آرپی او سرگودھا کا تھانہ موچھ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح

داؤدخیل (نامہ نگار)آر پی اوسرگودھا ذوالفقار حمید کا دورہ میانوالی،ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے آر پی او سرگودھاکا استقبال کیا۔میانوالی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او سرگودھا کو سلامی دی۔تھانہ موچھ کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔آرپی او سرگودھا نے پولیس افسران و ملازمان ، علاقہ معززین ، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پرسنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ محض سرکاری عمارات ہی نہیں بلکہ قومی اثاثہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال ہمارے فرائض کا حصہ ہے۔مزید انھوں نے کہا کہ معاشرے میں امن اور ترقی کی فضاء قائم کی جاسکتی ہے جس کے لیے ہم دن رات کو شاں ہیں۔عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ عوام بھی پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ اچھا اخلاق اور مہذب رویہ اپنانے سے پولیس اور عوام کے درمیان پائی جانے والی خلیج بہت حد تک پر ہو سکتی ہے۔ آرپی او سرگودھا نے تھانہ موچھ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح کیااور ملک و قوم کے لیے دعا مانگی۔تھانہ میں قائم فرنٹ ڈیسک کا معائنہ بھی کیااورکہا کہ فرنٹ ڈیسک کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس موقعہ پر افسران و ملازمان سے کہا کہ اب آپ نے محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دینے ہیں۔ آرپی او سرگودھا نے تقریب تقسیم کیش ایوارڈ تعریفی سرٹیفکیٹس بسلسلہ گڈز پرفارمنس و مجرمان اشتہاری کیٹیگری A کی گرفتاری میں افسران و ملازمان میں نقد کیش و تعریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کیے ۔اس کے بعد انھوں نے ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر اور جملہ سرکل ہائے ڈی ایس پیز اور جملہ ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔ کرائم میٹنگ میں نامکمل چالان ، اشتہاریوں کی گرفتاری ، اسلحہ و منشیات کے خلاف میانوالی پولیس کی کارگردگی کو زیر بحث لایا گیا۔اس کے بعد آر پی او سرگودھا نے پولیس لائن کے معائنے کے دوران پولیس میس روم کا معائنہ کیا۔ میس کے تزئین و آرائش کے کام ، کچن روم اور نئے تندور کو بھی چیک کیا۔ اس کے بعد انھوں نے سرکل افسران کمپلیکس میں قائم ٹریفک آفس کا بھی وزٹ کیا ۔ٹریفک آفس پہلے پولیس لائن میں تھا ۔ عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک دفتر کو سرکل افسران کمپلیکس میں شفٹ کیا گیا۔پھر وہ ایم ٹی چلے گئے جہاں پر انھوں نے گاڑیوں کا معائنہ کیا ان کی لاگ بک اور ہسٹر ی شیٹ چیک کی اور احکامات جاری کیے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کی گاڑیوں کو فنی اعتبار سے ٹھیک ہونا چاہیے تاکہ فوری کیوئیک رسپانس دیا جاسکے۔ اس کے بعد آرپی او سرگودھا نے پولیس لائن میں پولیس پبلک مڈل سکول کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ میانوالی پولیس لائن میں ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کی ذاتی دلچسپی سے انتہائی اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ بنایا جا رہاہے جس میں شہداء پولیس ، ریٹائرڈ و حاضر پولیس ملازمین کے بچوں کے علاوہ شہریوں کے بچوں کو بھی تعلیم دی جائے گی ۔اس موقعہ پر الائیڈ سکول کے بچوں اور علاقہ معززین نے آرپی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کو پھولوں کے ہار اورگلدستے پیش کیے۔ اس کے بعد آرپی او سرگودھا تھانہ ہرنولی گئے تھانہ کی عمارات ، محرر روم ، حوالات ، ملازمین کی رہائشی بیرکیں اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔پولیس افسران سے انھوں نے کہا کہ آپ ایمانداری سے کام کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور انصاف مہیا ہوسکے۔اس موقعہ پرجملہ سرکل افسران اور علاقہ معززین ، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیاپرسنز بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سائنس اور ہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker