تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ڈی سی او نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

بہاولنگر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آ فیسر بہاولنگر عاصم اقبال نے ماہِ محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے۔حکم نامے کے مطابق پانچ یا پانچ سے زیادہ اشخاص کے اکھٹے ہونے ،متنازعہ آڈیو کیسٹوں کی فروخت و استعمال ،شر انگیز تقاریر کرنے ،اسلحہ ،آتش گیر مادہ اورچاقو ساتھ لے کر چلنے ۔افوائیں پھیلانے،دل آزاری والے بینرز،پوسٹرزلگانے ، شر انگیزلٹریچر، اور ہینڈ بل چھاپنے اور تقسیم کرنے کے علاوہ وال چاکنگ نیزمحرم کے جلوسوں کے راستوں میں چھتوں پر اکھٹے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  مشرف جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں،چوہدری شجاعت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker