پاکستانتازہ ترین

دفاع پاکستان کونسل آج امریکا کے خلاف احتجاج کرے گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دفاع پاکستان کونسل میں شامل دینی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے آج ملک بھر میں امریکا کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے رہنما امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے حافظ سعید اور عبدالرحمان مکی کے سر کی قیمت لگا کر پاکستان کے اندرونی معاملات اور عدالتوں کی توہین کی ہے۔ فرید پراچہ، پیر سیف اللہ خالد اور حافظ ابتسام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ وہ امریکی حکومت کے فیصلے کے خلاف عالمی اور ملکی عدالتوں سے رجوع کرنے کے لئے مشاورت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ میں ہونے والے اسٹیمپ وائینڈر وثیقہ نویساں کے الیکشن میں مہر رفیق صدر اور عباس علی جٹ سینئر نائب صدر بھاری اکثریت سے کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker