شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پاک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، انہوں نے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینے کا اعلان کیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارت کی جارحانہ پالیسی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گولی کی زبان میں بات کرے گا تو گولی سے ہی جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مودی سرکار کو کرتارپور کے معاملے پر بھی بچگانہ حرکتوں کا مرتکب قرار دیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری معلومات کے مطابق پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، ساہیوال واقعہ کے متعلق صوبے کی وزارت داخلہ ہی جواب دے سکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ انہوں نے اسرائیل کے حوالے سے پاکستانی پالیسی میں تبدیلی کی تردید کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:عبدالستار ایدھی کے اعزاز میں کرسٹل ویو کے زیر اہتمام تقریب