علاقائی

ڈہرکی:نومسلم فریال شاہ کوکراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے پرچونڈی شریف کے سینکڑوں مریدین اورعقیدت مند کااحتجاج

ڈہرکی ﴿نامہ نگار﴾نو مسلم فریال شاہ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے اور درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے خلاف میڈیا ٹرائیل کے خلاف درگاہ بھرچونڈی شریف کے سینکڑوں مریدین اور عقیدت مند درگاہ بھرچونڈی شریف سے پیدل مارچ کرتے ہوئے شہر کے مختلف چوراہوں پر احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب ڈہرکی پہنچے ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاور بینر اْٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین پیر میاں عبدلواحد قادری ،صاحبزادہ میاں عابد قادری،صاحبزادہ میاں ساجد قادری،نے کہا کہ ہماری پْرامن ریلی کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے روکنے کی کوشش کی گئی جس کی ہم سخت مزمت کرتے ہیں  ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سخت افسوس ہے چند قوم پرست چند روپیوں کی خاطر دین اسلام کے خلاف آواز اْٹھا رہے ہیں اور ہندو لابی جوکہ علاقے میں ہندو مسلم فساد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور قوم پرست اْن ہندو لابی کے اشاروں پر نو مسلم فریال شاہ کو ہندوں کے حوالے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،اْنہوں نے کہا کہ درگاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کو بدنام کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہاں پر دینی تعلیم کے بجائے زبردستی اسلام قبول کرایا جاتا ہے اور پی پی ایم این اے میاں عبدلحق کو فقط سیاستی بنیاد پر بدنام کیا جا رہا ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اْنہوں نے کہا کہ میاں مٹھو نے فریال شاہ کا ساتھ دیا اس بنیاد پر حکومتی اہم شخصیات بھی ان سے ناراض ہیں لیکن اْنہوں نے ایسے سخت دبائو کے باوجود بے سہارا نو مسلم فریال شاہ کی ہر ممکن مدد کرنے کے علاوہ اْسے اپنے پاس پناہ دی اْنہوں نے کہا کہ اگر فریال شاہ کو کراچی سے اسلام آباد 26تاریخ سے قبل منتقل کیا تو سخت احتجاج کریں گے اْنہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ نو مسلم فریال شاہ کے ساتھ انسانی ہمدردی کے طور پر حق اور انصاف کیا جائے تاکہ وہ اپنے شوہر نوید شاہ کے ساتھ رضا خوشی زندگی گزار سکے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : نینداوراونگھ میں گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف مہم کاآغازکردیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker