علاقائی

ڈہرکی:انجمن طلبائ اسلام کے مرکزی صدرپرچکوال میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

ڈہرکی﴿ وزیر احمد مہر﴾ انجمن طلبائ اسلام کے مرکزی صدر پیر فدا حسین ھاشمی پر چکوال میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں شر پسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔انجمن طلبائ اسلام کے ڈویژنل ناظم برادر محمد ریاض عطاری ناظم ضلع گھوٹکی محمد طارق سعیدی ،آصف منیر و دیگر نے ایوان صحافت پریس کلب ڈہرکی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چکوال میں انجمن طلبائ اسلام کے زیر اہتمام تحفظ نظریہ پاکستان کنونشن کے موقعے پر صدر انجمن کی آمد کے وقت استقبالیہ کیمپ کے قریب شر پسند وں نے دھماکا خیز مواد پھینک کر دھشت گردی کا مظاہرہ کیا جو کہ شر پسند عناصر کی بزدالانہ حرکت ہے اگر ڈی۔پی۔او چکوال بروقت کاروائی نہ کرتے تو ہزاروں طلبائ کی جان جاسکتی تھی ۔آخر میں انہوں نے ڈی۔پی۔او چکوال اور کارکنان انجمن کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ہزاروں طلبائ کی جان بچائی اور ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں اس واقعے کا از خود نوٹس لیں اور شر پسند عناصرکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ :الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے107کے امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیل مانگ لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker