علاقائی

ڈہرکی:شہرکےمختلف کالونیوں کےمکینوں کامیونسپل انتظامیہ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ اوردہرنا

ڈہرکی ﴿وزیر احمد مہر ﴾ڈہرکی شہر کے مختلف کالونیوں کے مکینوں کا میونسپل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دہرنا۔شہریوں نے TMAکی تبدیلی کا مطالبہ کردیا.تفصیلات کے مطابق:ڈہرکی شہر کے مختلف کالونیوں مکینوںنے تعلقہ میونسپل آفیسر عبدالرحمان سومرو، ناظر چغتائی، شوکت ملک ودیگر عملداروں کے خلاف مظاہرہ کیا اور دہرنا دیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ میونسپل آفیسراور کلرکس نے لاکھوں کی بجٹ شہر میں ترقیاتی اور صفائی کے کام پر خرچ ہونے کے بجائے خود ہڑپ کر رہے ہیں اور شہر کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد مجاہد ،منظوراحمد ،لیاقت علی،مشتاق احمد،نواب خان،وزیر احمد ،نے کہا کہ تعلقہ میونسپل آفیسر عبدالرحمان سومرو،ناظر چغتائی، شوکت ملک شہر کی بجٹ میں گھپلے کر کے لاکھوں کی ملکیت بنا لی ہے ضلعی انتظامیہ TMAاور کلرکس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی اورفورن بر طرف کیا جائے بعد دیگر صورت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں 10 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker