تازہ ترینکھیل

بنگلا دیش: ڈھاکاہائیکورٹ نے ٹیم کو دورہ پاکستان سے روک دیا

ڈھاکا: ڈھاکا ہائیکورٹ نے بنگلا دیشی ٹیم کو مجوزہ دورہ پاکستان سے روک دیا ہے ۔ ڈھاکا ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ نے کے وکیل کمال حسین اور دیدارالسلام کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ ڈھاکا ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سیکرٹری سپورٹس اور بی سی بی کے چیئرمین سے 4 ہفتے میں دورہ پاکستان کے حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پاکستان بیرونی ٹیموں کے لیے محفوظ ملک نہیں ہے لہٰذا ٹیم کو کسی قیمت پر بھی پاکستان نہیں جانا چاہیے۔ درخواست گزاروں ميں ايک يونيورسٹي ٹيچر اوردوسرا بنگلا ديش سپريم کورٹ کا وکيل ہے،بنگلہ ديش کرکٹ ٹيم کو 3روزہ دورے پر پاکستان آنا ہے اور بنگلا ديش ميں عام خيال ہے کہ يہ دورہ بي سي بي کے سربراہ مصطفي کمال کي خواہش پر کياجارہا ہے ليکن عوام ميں اس بارے ميں کافي خدشات پائے جارہے ہيں ۔ ڈھاکا ڈفوڈل يونيورسٹي کے ٹيچر خان ديدار السلام اور بنگلا ديش سپريم کورٹ کے وکيل کمال حسين نيازي نے ہائي کورٹ ميں پٹيشن داخل کي ہے جس ميں کہا گيا ہے کہ پاکستان کي سياسي صورتحال بنگلہ ديش کرکٹ ٹيم کے حق ميں نہيں ، کئي ٹيميں دورہ پاکستان سے انکار کرچکي ہيں جب کہ پي سي بي نے اب تک سيکورٹي کا کوئي مربوط پلان بھي آئي سي سي کو نہيں ديا ۔اس صورتحال ميںبنگلا ديش کو اپني ٹيم پاکستان نہيں بھيجنا چاہيے۔

یہ بھی پڑھیں  میری ماں ہندواور باپ مسلمان تھے، ہم سب برابر ہیں: سلمان خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker