کھیل

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن بھارت نے سری لنکا کو 50 رنز سے ہرادیا

ڈھاکہ : ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت نے سری لنکا کو   پچاس رنز سے ہرادیا۔ سری لنکن بلے باز  ٹاپ آرڈر کے اچھے آغاز کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔۔ میرپورڈھاکہ کے شیربنگلہ اسٹیڈیم کی بیٹنگ وکٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی بلے بازوں نے سری لنکن بالرز کے خلاف جارحانہ انداز سے کھیل کا آغاز کیا۔  بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے چھ رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور گوتم گھمبیر نے دو سو پانچ رنز کی شراکت قائم کرکے میچ پر بھارتی فتح کی بنیاد رکھی۔۔ ویرات کوہلی ایک سو آٹھ اور گوتم گھمبیر سو رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔  جواب میں سری لنکن بلے بازوں نے اننگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔دلشان کے جلد پویلین لوٹ جانے کے بعد جے وردھنے اور سنگاکارا کے درمیان ترانوے رنز کی شراکت نے سری لنکن شائقین کے دل میں فتح کے ارمان جگا دیئے تھے لیکن مہیلا جے وردنے اٹہتر رنز بنا کر کیا آئوٹ ہوئے  سری لنکن وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں  اور پوری ٹیم چھیالیسویں اوور میں دو سو چون رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔۔ کمارسنگاکارا پینسٹھ رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔  عرفان پٹھان نے چار ۔۔ ونے کمار اور ایشون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔۔شاندار کارکردگی پر ویرات کوہلی مین آف دی میچ قرار پائے۔۔ شاندار کارکردگی پر عرفان پٹھان مین آف دی میچ قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں  ابوظہبی ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز پر آؤٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker