ڈھاکہ(ڈیسک رپورٹر) بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ آوورز میں 262 رنز بنائےاور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے،اور بنگلہ دیش کو 263 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے89 ، ناصر جمشید نے 54 اور عمر گل 39 رنزکی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شہادت حسین نے 3کھلاڑیو ں کوآؤٹ کیا ۔ جواب میں بنگلہ دیش نے رنز بنا ئے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 64 اور شکیب الحسن نے64 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔