پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا ، 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) شہباز ٹاوٴن میں پنج فٹی کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دھماکا سیکورٹی فورسزکے قافلے کے قریب ہواجو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہا تھا۔ دھماکے میں متعدد افرادکے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن حامد شکیل کے مطابق دھماکے میں موٹر سائیکل استعمال کی گئی ہے۔ موٹرسائیکل میں دس سے پندرہ کلو دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ مکمل طور پرتباہ وہوگئی۔ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہے جس کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ جائے حادثہ پر دھویں کے گہرے بادلدیکھے گئے۔ جس جگہ دھماکا ہوا ہے وہ خاصا گنجان علاقہ ہے ۔ یہاں کئی اسکول بھی واقع ہیں۔ جاں بحق افراد کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان میں سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ اور دیگراسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔دھماکے کے بعد فوری طور پر فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے میں 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ اورکئی گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔سی سی پی اوکوئٹہ میر زبیر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور اس صورتحال میں ایسا متوقع تھا تاہم سیکورٹی پلان کو مزید سخت کیا جارہا ہے۔ تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لئے یہ خبر مسلسل اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مخالفین مجھے جان سےمارنااورجائیدادپرقبضہ کرنا چاہتے ہیں،بابا محمدحیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker