تازہ ترینعلاقائی

دانش سکول ڈیرہ غازیخان میں پہلے تعلیمی سیشن کےآغاز کیلئے انتظامات مکمل کرلیےگئے

dgkhanڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے). دانش سکول ڈیرہ غازیخان میں پہلے تعلیمی سیشن کے آغاز کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . طلباؤطالبات کو 6جنوری سے بلا لیا گیا ہے جبکہ تعلیمی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر 7 جنوری سے شروع ہو جائیں گی . یہ بات ڈ ی سی او افتخارعلی سہو نے دانش سکول میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی . انہوں نے کہاکہ 90 طلباء اور 60 طالبات کی بورڈنگ کیلئے تما م سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں . سو ایکڑ رقبہ پر محیط دانش سکول کے تعمیراتی کام پر 80 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں . دریں اثنا سنٹرز آف ایکسی لینس کے معائنہ کے دوران ڈی سی او ا فتخار علی سہو نے کہاکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں جاری سنٹرآف ایکسی لینس کے دو پیکجز مکمل کر لیے گئے ہیں . نیسپاک کو فائنل انسپکشن کر کے 10 جنوری تک عمارتیں محکمہ تعلیم کے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول میں سنٹر آف ایکسی لینس کے تیسرے پیکج کی تکمیل کیلئے 15 جنوری کی حتمی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے . ماڈل بازار کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران ڈی سی او افتخار علی سہونے کہاکہ ماڈل بازار کے تعمیراتی کام کو ہر لحاظ سے مکمل کرنے کیلئے 7 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے اور ٹھیکیداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دی گئی تاریخ میں ہرگز توسیع نہیں کی جائے گی . افرادی قوت بڑھا کر دن رات منصوبہ کی تکمیل کیلئے کام کیا جائے . ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہاکہ جدید طرز کے ماڈل بازار کو رواں ماہ فنکشنل کر دیا جائے گا . 120 شیڈدکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے 800 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کی سکروٹنی جاری ہے . بہت جلد کمپیوٹرائزڈ اور شفاف قرعہ اندازی کر کے دکانو ں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا جائے گا. معائنہ کے دوران بوائز و گرلز ونگ دانش سکول کے پرنسپلز کرنل (ر) افتخاراحمد اور شبنم حسیب کے علاوہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر میاں ظہو را حمد ، ڈی ایف او محمد خالد خان لغاری ، ڈی او بلڈنگز سید مسعود احمد بخاری ، ایس ڈی اوز ملک اللہ بخش ، عامر محمود شاہ ، آر ای نیسپاک عبدالرشید بزدار اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: حکومت پھولوں کے کاروبارکی بہتری کے بھر پوراقدمات کر ے گی،رانااسحاق ایم این اے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker