تازہ ترینکالممحمد مظہر رشید

ڈائری اوکاڑہ

mazharاوکاڑہ(محمد مظہررشید) گریجویشن کرنے کے خواہاں ہزاروں طلبا وطالبات رُل گئے، اپنے ہی کالج سے انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کرکے گریجویشن میں داخلہ لینا جیبوں پر بھاری پڑ گیا ،گزشتہ سال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال کے قیام کا فیصلہ اوکاڑہ کے طلبا وطالبات کے والدین کے لیے مزید الجھنوں کا سبب بن گیا ،حکومت کے سستی تعلیم کے دعوے ٹھُس ،تفصیلات کے مطابق اس سال ضلع اوکاڑہ کے ہزاروں طلبہ نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان کا داخلہ ساہیوال بورڈ سے بھیجا اور کامیابی حاصل کی ساہیوال ڈویژن بننے سے پہلے ضلع اوکاڑہ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ سکینڈری ایجوکیشن لاہور سے منسلک تھے حکومت پنجاب نے ساہیوال بورڈ کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلع اوکاڑہ کے ہزاروں طلبہ کو ساہیوال بورڈ سے منسلک کر دیا اس فیصلہ سے طلبا وطالبات کو سہولت ملنے کی توقع رکھی جا رہی تھی لیکن معاملہ اس وقت طلبہ کے لیے گھمبیرہو گیا جب انٹر کا امتحان پاس کر کے اپنے ہی کالج میں داخلے کے خواہاں طلبہ کو گورنمنٹ کالجوں کی انتظامیہ نے یہ خبر دی کہ اگر آپ گریجویشن کرنے کے لیے داخلہ لینا چاہتے ہیں تو ساہیوال بورڈ سے این او سی لے کر آئیں جو طالب علم این او سی نہیں لائے گا اس کا داخلہ پنجاب یونیورسٹی سے ناممکن ہوجائے گا اس بات کی خبر جب والدین تک پہنچی تو معاشی الجھنوں کا شکار مہنگائی کی چکی میں پستے والدین سٹپٹا گئے کیونکہ ساہیوال بورڈ سے این او سی حاصل کرنے کی فیس تقریباََ بارہ سو ہے اس کے علاوہ طلبہ کے سفری اخراجات اور بورڈ میں قیمتی وقت کا ضیاع علیحدہ سے مصیبت بنتا جا رہا ہے ضلع اوکاڑہ کے طلبہ کو بورڈ کا امتحان ساہیوال بورڈ سے دلوانے کا فیصلہ حکومت پنجاب کا تھا نجانے تعلیمی شعبہ سے وابستہ پالیسی میکروں نے یہ کیوں نہ سوچا کہ ضلع اوکاڑہ کے ہزاروں طلبہ انٹر کا امتحان پاس کرنے کے بعد اپنے ہی کالج میں گریجویشن میں داخلہ لینے کے لیے این او سی کیوں لائیں جب متعلقہ کالجوں کی انتظامیہ سے طلبہ کی اس پریشانی کا ذکر کیا گیا تو وہ خود لاجواب نظر آئے کہ طلبہ کے لیے یہ مشکل ان کی پیدا کردہ نہیں ہے بلکہ یونیورسٹی کی ہدایات کے مطابق ساہیوال بورڈ سے پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ یا منسلک ہونے کے لیے این او سی ضروری ہے اس طرح کے حکومتی اقدامات سستی تعلیم کے دعووں کی نفی کرتے نظر آرہے ہیں ضلع اوکاڑہ کے ہزاروں طلبہ کے والدین نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،سیکرٹری ایجوکیشن ،صوبائی وزیر تعلیم اور کنٹرولرشعبہ داخلہ پنجاب یونیورسٹی سے اپیل کی ہے کہ ساہیوال بورڈ سے انٹر کا متحان پا س کرنے والے طلبا وطالبات کے لیے این او سی کی شرط ختم کی جائے امید رکھی جا سکتی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ضلع اوکاڑہ کے ہزاروں طلبا وطالبا ت کے حقیقی اور جائز مطالبہ پر ہمدردانہ غور فرماتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کریں گے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button