تازہ ترینرپورٹس

ڈائری اوکاڑہ

MUHAMMAD MAZHAR RASHEED LOGOتحریر : محمد مظہر رشیدڈسٹرکٹ بار اوکاڑا کے سالانہ الیکشن کے شیڈول کا اعلان ،ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا میں سالانہ الیکشن کا دنگل 12جنوری کو ہوگا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا کے سالانہ الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے الیکشن 12جنوری کو منعقد ہو گاووٹنگ صبح 9بجے سے 4بجے تک جاری رہے گی الیکشن کے چیئر مین ملک ارشاد حسین ایڈووکیٹ ہونگے سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی دو بڑے گروپس کے اُمیدوار آمنے سامنے ہونگے کنور سعید (مرحوم)گروپ جس کی قیادت شفیق بھنڈرا ایڈووکیٹ کرتے ہیں کی جانب سے صدر کے امیدوار خان ضیا اللہ خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کے لیے رائے اعجاز الحق کھرل ایڈووکیٹ ہیں جبکہ چوہدری اکرام الحق (مرحوم) جن کی وفات دسمبر2012 کے تیسرے ہفتے میں ہوئی ہے کی جانب سے صدر کے امیدوار غلام مصطفی صادق ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کے لیے سید عابد علی شیرازی ایڈووکیٹ میدان میں ہیں خان ضیااللہ خان ایڈووکیٹ سینئرایڈووکیٹ ہیں جن کے شاگردوں کی کثیر تعدادموجود ہے جسکی بنا پر وہ صدارات کی جیت کے لیے پراُمید ہیں لیکن دوسری جانب نوجوان اور سابق جنرل سیکرٹری بار غلام مصطفی صادق ایڈووکیٹ نوجوان وکلاء میں مقبولیت کی وجہ سے جیت کے لیے فیورٹ سمجھے جا رہے ہیں جنرل سیکرٹری کی سیٹ کے لیے دونوں امیدواروں کا پلہ برابر ہے لیکن رائے اعجاز الحق ایڈووکیٹ اپنی بھر پور الیکشن کمپین کی وجہ سے جیت کے لیے زیادہ اہم سمجھے جارہے ہیں ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا کی ٹوٹل ووٹر ممبران کی تعداد 843ہے جن میں خواتین وکلاء کی تعداد 78ہے خواتین وکلاء کی کثیر تعداد آئندہ کے بار الیکشنوں میں اہم کردار ادا کرے گی دونوں گروپس خواتین وکلاء کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے انتہائی سرگرم ہیں ضلع کچہری میں خواتین وکلاء کے ایک بڑے گروپ کو” ارفع فری لیگل ایڈ فورم” کی چیئر پرسن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ قیادت کرتی ہیں جن کے ووٹ انتہائی اہم کردار ادا کریں گے

یہ بھی پڑھیں  ’’ اخوت وبھلائی کے فروغ کی ضرورت‘‘

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker