تازہ ترینکالممحمد مظہر رشید

ڈائری اوکاڑہ

MUHAMMAD MAZHAR RASHEEDتحریر محمد مظہر رشید

جنوبی اوکاڑہ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، سیوریج کے بوسیدہ نظام، پینے کے صاف پانی جیسے مسائل سے عوام شدید مشکلات کا شکار، عوامی حلقوں نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے جنوبی اوکاڑہ کی عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاکھوں افراد پر مشتمل جنوبی اوکاڑہ کو ترقیاتی کاموں میں ہر دور حکومت میں نظر انداز کیا جاتارہا ہے جس کی وجہ سے جنوبی اوکاڑہ کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہوچکی ہے جنوبی اوکاڑہ جو کہ کوٹ نہال سنگھ، شیخ بستی، کوٹ لیاقت حیات، اوکاڑہ ٹیکسٹائلز کی کالونیوں، چمڑہ منڈی، باجوہ کالونی، وزیر کالونی، بستی بابا مہر دین، کارواں ٹاؤن،صابری کالونی جیسی آبادیوں پر مشتمل ہے جہاں لاکھوں افراد مقیم ہیں ان بستیوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں کسی ایمرجنسی کی صورت میں کسی گاڑی کا بستیوں میں داخلہ تقریباً ناممکن عمل دکھائی دے رہا ہے مکینوںں کو گلیوں بازاروں سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا رہتا ہے۔سیوریج سسٹم بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکا ہے ٹی ایم اے کا عملہ سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے دستیاب نہیں آئے دن سیوریج سسٹم کی بندش سے گلی محلوں میں گندہ پانی کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے جس سے متعدد بیماریاں جنم لے رہی ہیں موذی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا چلا جارہا ہے عوام اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کرکے اپنی گلی محلے کے سیوریج کی بحالی میں کوشاں دکھائی دیتے ہیں جگہ جگہ مین ہولوں کے ڈھکن غائب دکھائی دے رہے ہیں جو آئے دن مختلف حادثات کا سبب بن رہے ہیں جنوبی اوکاڑہ کی عوام پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے دربدر مارے مارے پھرتے نظر آتے ہیں گو کہ لاکھوں کی آبادی کے مکینوں کیلئے پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے چارفلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئے ہیں جو اکثر اوقات خراب ہونے یا لوڈ شیڈنگ کی نذر ہونے کے سبب بند رہتے ہیں اگر بجلی ہونے کے دوران کوئی فلٹریشن چلتا نظر آتا ہے تو عوام پانی کے حصول کیلئے ٹوٹ پڑتے ہیں اور پانی کے حصول کیلئے لڑائی جھگڑے ہونا معمول بن گیا ہے اتنی بڑی آبادی رکھنے والا جنوبی اوکاڑہ کیلئے ایک سرکاری ہسپتال ساؤتھ سٹی ہسپتال میں مریضوں کی بنیادی طبی امداد پہنچانے کی سہولتیں ناکافی ہیں مریضوں کوسرکاری ہسپتال کی حالت دیکھتے ہوئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں لے جانا شہریوں کی مجبوری بن چکی ہے نامساعد حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور جنوبی اوکاڑہ کی عوام نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے جنوبی اوکاڑہ کی عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے چھ نمبر چونگی ،جی ٹی روڈ سے گورنمنٹ گرلز کالج ساؤتھ سٹی تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جسے سابقہ دور میں بھی تعمیر نہیں کیا جا سکا سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑتا ہے سڑک کے اطراف برساتی کھالے نہ ہونے سے بارش کا پانی کئی کئی روز تک سڑک پر کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے سائیکل ،موٹر سائیکل کے پھسلنے کے واقعات اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں اگر بارش ہوجائے تو سڑک قبل از مسیح کا نمونہ پیش کرتی ہے جہاں سڑک پر پھسلن اور پانی کھڑا رہنے سے طالبات کو کالج تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقے کے مکینوں اور دکانداروں نے نمائندہ آفتاب سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن ،ڈی سی او اوکاڑااور اعلی حکومتی عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر فوری کروانے کے ساتھ ساتھ اطراف میں پختہ برساتی کھالے بھی تعمیر کیے جائیں*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ضلع بھر کی مختلف تنظیموں کے احتجاج کی مکمل خصوصی رپورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker