پاکستانتازہ ترین

نومسلم لڑکیوں کورہاکرنےکاحکم،مرضی سے جانے کی اجازت

سلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان کی عدالت عظمی نے ہندومذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنے لڑکیوں رنکل کماری عرف فریال شاہ ، ڈاکٹر لتا اور آشاکماری کوان کی مرضی سے جانے کی اجازت دیتے ہوئے فوری طور پر رہاکرنے کاحکم دے دیا ہے۔ یصلے کے خلاف ان کے اہل خانہ نے عدالت عظمی کے باہر احتجاج کیا ۔
ادھر ہندوبرارادی کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف نہیں کیااور اب آخری امید بھی ختم ہوگئی۔ اسلام آباد میں مقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے متعلقہ ڈی آئی جی کو انتباہ کیا گیا ہے کہ مذہب تبدیل کرنے الی خواتین کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری پولیس کی عائد ہوگی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ان خواتین سے اب کوئی زبردستی نہیں کرسکتا وہ جہاں جانا چاہیں آزاد ہیں،انہوں نے مذکورہ خواتین کو ہدایت کی کہ وہ رجسٹرار آفس میں جا کر لکھوائیں کہ انہیں کہاں جانا ہے۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق 2روز میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ ادھرسیکورٹی خدشات کے باعث گھوٹکی میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔عدالت عظمی کے فیصلے سے قبل ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ ہندو عبادت گاہوں، قومی شاہراہ سمیت حساس علاقوں میں 200 پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ہزار پولیس اہلکار اور 400رینجرز اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ 12مارچ کو رنکل کماری عرف فریال شاہ کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر دارلامان بھیج دیا گیا تھا ۔عدالت میں یہ درخواست رنکل کماری کے ماموں راج کمار نے دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ رنکل کو نوید شاہ نامی شخص نے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا ہے۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کی رہائشی رنکل کماری عرف فریال شاہ مجسٹریٹ اور میڈیا کے سامنے یہ بیان دے چکی ہیں کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اور اس کے بعد نوید شاہ سے شادی کی ہے تاہم رنکل کے والدین کا الزام تھاکہ نوید شاہ نے رنکل کو اغواء کر کے جبری شادی کی ہے اور نوید شاہ کو درگاہ بھرچونڈی شریف کےگدی نشین رکن قومی اسمبلی میاں عبدالحق عرف میاں مٹھو کی سرپرستی حاصل ہے۔
رنکل کماری نے اس سے ایک روز قبل اس سلسلے میں کراچی میں ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ فریال بی بی کا کہنا تھا کہ اس کا نوید شاہ کے ساتھ نکاح ہوچکا ہے، اس پر والدین خوامخواہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدالت میں بھی یہ بیان دیں گی کہ اسے دارالامان نہیں شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  تلونڈی:شراب کے نشہ میں دھت ملزم کی10سالہ لڑکےسےبدفعلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker