تازہ ترینعلاقائی

بین الاضلاعی نقب زن/ ڈکیت گینگ گرفتار،ضلع سرگودھامیں100 سے زائدوارداتوںکاانکشاف

سرگودھا﴿ بیورو چیف﴾ پولیس تھانہ ساجد شہید ، SHOتھانہ مڈھ رانجھا نے امتیاز نامی نقب زن / ڈکیت گینگ کے تین ارکان تنویر عباس ولد غلام کاظم ، علی رضا ولد غلام کاظم اور زینب فاطمہ دختر غلام کاظم اقوام اعوان سکنائے جابہ ضلع خوشاب کو گرفتار کرلیا۔ انچارج CIA سرگودھا انسپکٹر مدثر حنیف نے ملزمان سے سرگودھا میں چوری اور ڈکیتی کیا ہوا 404 تولے طلائی زیورات ﴿مالیتی تقریباً 2کروڑ 34 لاکھ روپے﴾، نقدی 17 لاکھ، 57 ہزار 500 روپے ، ایک کار ، اسلحہ اور آلات نقب زنی برآمد کرلئے۔ ملزمان نے سرگودھا سٹی میں 100 سے زائد چوری / ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ اس گینگ کا طریقہ واردات یہ تھا کہ گینگ کی ممبر خواتین گھروں میں جاکر ریکی کرتی تھیں اور پھر اپنے ساتھیوں کی مدد سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتی تھیں۔ یہ گینگ پنجاب بھر میں سال2008 سے اپنی وارداتوں میں مصروف تھا اور متعدد اضلاع کی پولیس ان کے تعاقب میں تھی لیکن ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی تھی۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے صوبہ بھر کے متعدد اضلاع، خصوصاً راولپنڈی اور لاہور میں وارداتیں کرکے لوٹی ہوئی دولت سے ڈیفنس ایریا لاہور میں 2 کوٹھیاں ۱﴾ کوٹھی نمبر442 بلاک Z فیزIII ڈیفنس لاہور ، ۲﴾ کوٹھی نمبر204 بلاکJ فیز V ڈیفنس لاہورجبکہ تیسری کوٹھی والٹن روڈ لاہور پر خریدی ہے۔ اس کے علاوہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے ملزمان نے8 گاڑیاں جن میں 3 ہنڈا سوک، 2 سوزوکی سوئفٹ، 1ہنڈا سٹی، 1 سوزوکی مہران ، 1 شہ زور ڈالہ بھی شامل ہے بھی خرید رکھی ہیں۔ جن میں سے ایک کار ہنڈا سٹی برنگ سیاہ برآمد کرلی گئی ہے اور بقیہ برآمدگی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے بلاک Z ڈیفنس لاہور میں واقع حبیب بینک کی برانچ میں ایک لاکر لیا ہوا ہے جس میں چوری اور ڈکیتی کا کروڑوں روپے مالیت کا سونا ، طلائی زیورات اور نقدی موجود ہے۔ متذکرہ بینک کی مینجر سے ملزمان کے ذاتی مراسم ہیں۔ بینک کے لاکر کو سیل کروانے کیلئے قانونی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ملزما ن سے آلات نقب زنی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گینگ کے سرغنہ امتیاز اعوان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس گروہ کی ایک رکن پروین فاطمہ زوجہ غلام کاظم پہلے ہی گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہے۔ ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:ریلوے اسٹیشنز اور کالونیوں میں بجلی چوری کی روک تھام کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker