علاقائی

پھولنگر:مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کرمزدوروں کولوٹ کرکھیتوں میں پھینک دیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  پانچ مسلح ڈاکووئوں نے سرائے مغل روڈ پر ناکہ لگا کر درجنوں مزدوروں کو سر شام لوٹ کر رسیوں سے جکڑ کر کھیتوں میں پھینک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی فیکٹریوں کے مزدور جن میں شبیر ، جعفر ، امجدوغیرہ اپنے سائیکلوں پر گھر جا رہے تھے کہ سرائے مغل روڈ پر  ’’ چور پلی ‘‘ کے قریب پانچ مسلح ڈاکووئوں نے آ نے والے مزدوروں کوپکڑ پکڑ کر نزدیکی کھیتوں میں پھینک دیا اور ان سے دس سائیکل ، دس موبائل اور 2500روپے نقدی چھین لی مزدورون کے کپڑے اور جوتیاں بھی اُتروا کر سردی میں ٹھٹرنے کے لئے چھوڑ دیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہاکہ اس چور پلی پر روزانہ لوگ ڈاکووئوں کے ہاتھوں لٹ جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا :پنجاب کی طرح واہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی پیر کے روز سیاسی گہما گہما عروج پررہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker