علاقائی

پھولنگر:نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾محفل میلاد کا سامان لانے کے لیے نوجوان گھر سے نکلا اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤںروڈے کا پچیس سالہ نوجوان کاشف شہزاد جو کہ ایک پرائیوٹ کمپنی میں سول انجینئر ہے ۔انہوں نے اپنے گھر میں محفل میلاد کروانی تھی گذشتہ روز اسکی والدہ جو کہ مقامی گرلز پرائمری سکول میں ہیڈمسٹریس بھی ہے۔اس نے اپنے بیٹے کاشف کو محفل میلاد کے لیے سامان کے لیے گیارہ ہزارچھ سو روپے دیے کہ قریبی قصبہ بہڑوال کلاں جا کر سامان لے آئے۔ کاشف شہزادشام پانچ بجے اپنے گھر سے نکل کر تھوڑی دور آگے گیا تھا کہ راستے میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا ۔اور اس سے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو اس نے کہا کہ محفل میلاد کا سامان لینے جارہا ہوں۔ ڈاکوئوں نے کہا کہ ہم نے بھی محفل میلاد کروانی ہے لہذا جو کچھ ہے ہمارے حوالے کر دو۔ اتنے میں ایک ڈاکو نے اسے تھپڑ رسید کر دیا اور اس سے گیارہ ہزار چھ سو روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker